اپر چترال

پریس ریلیز دفتر ڈپٹی کمشنر اپر چترال

 اپر چترال میں کوسٹر سروس کی طرف سے ڈرائیورحضرات کی من مانیوں اور ذائد کرایہ وصول کرنے کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے سلسلے آج جناب محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے شاہ عدنان صاحب اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ہمراہ کوسٹر سروس بونی کا دورہ کیا۔

انہوں نے ٹکٹ ایشوئنگ کاؤنٹر میں جاکر تمام receivedاور issued رجسٹرز چیک کئے۔ انتظامی آفیسران نے متعلقہ افراد کو ذائد کرایہ وصول کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی۔ اگر کسی ٹرانسپورٹر کو مقررہ کرایہ سے ذائد وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جملہ عوام سے گزارش ہے کہ جو بھی بندہ ذائد کرایہ وصول کرتا ہے ان کے نام، گاڑی نمبر ذیل نمبر پر شکایات کریں تاکہ ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔0943470025

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button