خبریںکاروباری دنیا

وزیر قبائلی امور ، کامرس اینڈ انڈسٹری ،ٹیکنکل ایجوکیشن ڈاکٹر سید عامر عبداللہ نے گنگ گہریت میں چترال کے معروف انڈسٹریل ایریا چترال اکنامک زون کا افتتاح کیا

چترال (بشیرحسین آزاد ) جمعرات کے روز صوبائی وزیر قبائلی امور ، کامرس اینڈ انڈسٹری ،ٹیکنکل ایجوکیشن ڈاکٹر سید عامر عبداللہ نے گنگ گہریت میں چترال کے معروف انڈسٹریل ایریا چترال اکنامک زون کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سی ای او اکنامک زونز خیبر پختونخوا جاوید خٹک سابق صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لیاقت علی ، سی ڈی ایم کے ممبر عنایت اللہ اسیر اور مختلف کاروباری شخصیات موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے فیتہ کاٹ کر دفتر اور اکنامک زون کا افتتاح کیا ۔
منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر سیدعامر عبداللہ نے
کہا کہ چترال کا مستقبل تابناک ہے ۔ بہت کم عرصے میں اکنامک زون میں کارخانے بن چکے ہوں گے ۔ جس سےسوسائٹی کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک زون کی تعمیر بہت سے افراد کی کوششوں اور محنت کا نتیجہ ہے جو کئی سالوں سے اس پر کام کر چکے ہیں  آج اس کا افتتاح ممکن ہوا جن کی کوششوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے
کہا کہ چترال میں بہت پوٹنشل موجود ہے ، سب سے بڑا سرمایہ یہاں کے لوگوں کی شرافت ،مہمان نوازی اور امن ہے جو صنعتوں کے فروغ کے لئے بہت ضروری ہے ۔ اسی طرح سیاحتی طور پر چترال کی اپنی حیثیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اکنامک زون نوجوانوں کیلئے روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ ہو گا ۔ اکنامک زون کی بجلی کو شمسی توانائی میں منتقل کیا جائے گا ۔جس سے چوبیس گھنٹے بجلی کی سہولت حاصل ہوگی ۔ انہوں نے سمال سکیل پر لوکل لیز ہولڈروں کو لائسنس جاری کرنے کی یقین دھانی کی ۔ صوبائی وزیر نے کہا چترال اکنامک زون کو سپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا ۔ اس سے ڈیوٹی اور ٹیکس میں چھوٹ ہو گی ۔
اس موقع پر سی ای او جاوید خٹک نے کہا کہ 2021 میں اس پر کام کا غاز کیا گیا ۔ 350 ملین روپے اس پر خرچ کئے جائیں گے ۔ اکنامک زون کی بجلی کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ اکنامک زون کو 50 ایکڑ تک وسعت دینے کیلئے یہاں موجودسرکاری گودام کے ساتھ مزید زمین کی ضرورت ہے ۔
قبل ازین سابق صدر چترال چیمبر آف کامرس لیاقت علی نےصوبائی وزیر کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا ۔کہ چترال میں میوہ جات کی بڑی مقدار کولڈ سٹوریج اور فروٹ پراسسنگ نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے مقامی سمال سکیل لیز ہولڈروں کو پراسپکٹنگ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔
اس موقع پر سی ڈی ایم کے رکن عنایت اللہ اسیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اکنامک زون میں اطراف کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے اور چترال کو معاشی طور پر خوشحال بنانے کیلئے شاہ سدیم ، ارندو اور بروغل پاس کو تجارتی مقاصد کے تحت کھولا جائے ۔
قبل ازین چترال چیمبر آف کامرس کی طرف سے لیاقت علی نےصوبائی وزیر عامر عبداللہ اور سی ای او اکنامک زونز جاوید خٹک کو چترال کے روایتی چوغے اور ٹوپیاں پہنائی اور سابق صدر چیمبر چترال سرتاج احمد خان کی طرف سے بھی تحفے پیش کئے گئے اور ہار پہنائے گئے ۔
اس موقع پر اکنامک زون کے کلائنٹس کو الاٹمنٹ لیٹر اور شیلڈ دیےگئے ۔صوبائی وزیر نے اکنامک زون کے دفتر کا افتتاح کیا پودا لگایا اور دفتر کا معائنہ کیا ۔ جہاں اکنامک زون کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

Advertisement
Back to top button