اپر چترالانتقال پر ملال

ڈپٹی کمشنر اپر چترال گرین لشٹ حادثے کے نتیجے میں وفات پانے والوں کی لواحقین سے لون جاکر اظہارِ ہمدردی اور دعائے مغفرت کی۔

 

بونی (ذاکر زخمی نمائندہ چمرکھن ) دو روز قبل اپر چترال گرین لشٹ کے مقام پر جیمنی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر لون سے تعلق رکھنے والے دو قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھی۔

گاڑی میں سوار دو افراد سلیم خان اور فرحت کی موت پر علاقے میں ہر انکھ اشکبار ہے دونوں نوجواں شرافت اور اعلی اخلاق کے مالک تھے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اندوہناک حادثے پر مرحومیں کی لواحقین سے اظہار ہمدردی اور دعائے معفرت کے لیے آج لون جاکر ان کے پاسماندگان سے ہمدردی اور مرحومین کے لیے دعائے معفرت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کی ضیائع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال خود کو عوام کی دکھ درد میں شریک رکھتے ہیں جیسے علاقے کی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیے۔

Advertisement
Back to top button