اپر چترالتورکھو

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے تورکھو رائین آر سی سی پل کا افتتاح کردیا۔

تورکھو (ذاکر زخمی ) تین یو سیز کو ملانے کا واحد ذریعہ( رائین پل)جو عرصہ دراز سے علاقے کے لوگوں کے لیے درد سر بنا ہوا تھا ۔اسی جگہ لوکل سطح پر پل تعمیر کیے جاتے تو گرمیوں میں ندی نالوں میں طعیانی یا بارش کے بعد سیلاب آنے کی صورت میں بہہ جاتے تھے اور تورکھو تریچ یوسی کے عوام متبادل اور طویل راستہ نیشکو روڈ کو استعمال کرتے تھے۔وہ بھی بھاری ٹریفک گزارنے کے قابل نہ تھے۔رائین آر سی سی پل کی افتیتاح سے علاقے کی عوام کا دیرینہ مسلہ حل ہوا۔اس سلسلے آج ایک مختصر افتیتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین بطور مہمان خاص شرکت کی اور فیتہ کاٹ کر پل کا افتیتاح کیا . ان کے ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو رب نواز،ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو تورکھو سرکل حیات اللہ،سب اینجینر سی اینڈ ڈبلیو تورکھو سرکل اختر حیات ،تحصیل میونسپل آفیسر موڑکھؤ تورکھو امین الله وَ دیگر افراد موجود تھے۔افتیتاحی تقریب میں علاقے کے معززین میں قابل ذکر شخصیات چیرمین تحصیل کونسل موڑکھو تورکھو میر جمشید الدین،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالقیوم بیگ سماجی وا سیاسی شخصیات سفیر اللہ،سابق منیجر احمد زرین،چہار شنبہ خان، ریٹائرڈ صوبیدار احمد زرین و دیگر معززین موجود تھے۔ تلاوت کلام پاک کے بعد مختصر تقریب منعقد ہوئی۔علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئےعبد القیوم بیگ اور سفیر الله نےڈپٹی کمشنر کا تورکھو روڈ تعمیر میں خصوصی دلچسپی لینے پر تورکھو تریچ یوسی کے عوام کی طرف سے ان کا شکریہ اداکیا ۔سفیر الله نے کہاکہ آپ کے تعیناتی کے بعد تورکھو روڈ کام میں جوتیزی آئی ہے یہ آپ کا علاقے کے مسائل حل کرنے اور عوام کو سہولت پہنچانے کی جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔عبدالقیوم بیگ نے کہا کہ عرصہ دراز سے تورکھو روڈ مختلف جگہوں پر تجاوزات نہ ہٹانے کی بنیاد پر بھی مسائل کاشکاررہا۔آپ اپنی تعیناتی کے فوراً بعد قلیل مدت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے تجاوزات قانونی تقاضے پورا کرتے ہوئے ہٹا دیے جو قابل ستائش اقدام ہے۔ اس پر آپ کے ساتھ جملہ متعلقہ اداروں کے مشکور ہیں جو اپنے فرض منصبی احسن طریقے سے نبھا دیے۔اپ کے اس اقدام سے تورکھو روڈ میں روکاوٹیں ختم ہوئی اب انشاء الله آپ کے موجودگی میں روڈ تکمیل کے مرحلے تک پہنچ جائیگا ۔مقررین نے سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاروں اور ٹھیکہ دار کے نمائیندے کا بھی شکریہ ادا کیا کہ پل کی تعمیر میں انتہائی مُستعدی سے کام لیے اس بنا آج پل ٹریفک کے لیے کھل گیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے انتہائی مختصر خطاب میں علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں اس سلسلے کوئی کوتاہی نہ کی جائیگی اور نہ کسی کی کوتاہی برداشت کی جائیگی۔معاوضہ جات کی مد میں کسی کو بھی اس کے جائز حق سے محروم نہیں کیا جائیگا۔ آپ اگلے ہفتہ تورکھو کا تفصیلی دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا ۔تورکھو روڈ 28 کلومیٹر پر محیط ہے جو 2011 کو افتیتاح ہوکر تا حال نامکمل ہے اس روڈ میں 2015 کو اس وقت کے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے پی سی ون ریوائز کراکے اس میں چار پل ،استارو،ورکپ،رائین اور بوزوند شامل کیے تھے ان میں ماسوائے بوزوند کے تینوں پل تیار ہوکر ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے۔ صرف بوزوند پل پر تاحال کام کا آغاز ہوناباقی ہے۔

Advertisement
Back to top button