صحت

پریس ریلیز

۔۔پریس ریلیز۔۔۔۔

آج کچھ نرسز کا ڈائریکٹریٹ اور سیکرٹریٹ جانا اور رولز پر تحفظات کا اظہار کرنا افسوس ناک اور شرمناک ہے۔اور یہ مطالبہ کرنا کہ MSN کو سپیشل کوٹہ یا وزن دی جاۓ ۔جو کہ اس وقت ناممکن بات ہے, اگر چہ رولز کمیٹی نے اپنی کوشش کی ہے ۔دوسری بات یہ ہے کہ ایجوکیشن کیڈر میں صرف تمام MSN جاسکیں گے۔

اس وقت پورے صوبے میں تقریبا 70 کے قریب ایم۔ایس۔این موجود ہیں۔۔جن میں اکثریت 2سال کی چھٹی لیکر پرائویٹ کالجوں میں پرنسپل کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔۔اور آج وہی چھٹی والے لوگ آگے آگے ہیں۔جوکہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔

اب ایک طرف ہزاروں نرسز جنہوں نے زندگیاں اس پروفیشن کے نام کی ہیں۔اور دوسری طرف 40 یا 50 لوگ ہیں۔جن کی وجہ سے پروفیشن اور پروموشن پراسز تباہ ہونے جارہاہے۔

نرسنگ کمیونٹی بالکل خاموش نہیں رہےگی اور اس کے خلاف آواز اٹھائی گی۔

اپنی ذات سے نکل کر پوری کمیونٹی کا سوچنا ہوگا۔

اور ذاتی مفادات کےلیے پوری کمیونٹی کو ہم کسی صورت قربان نہیں ہونے دیں گے۔

تمام کمیونٹی ان شرپسندؤں کے خلاف تیار رہیں ۔یہ رولز سال بعد دوبارہ تبدیل ہوسکتے ہیں۔مگر اس نازک موڑ پر ایسی حرکتيں کرنا کمیونٹی کی تباہی کا باعث بنے گا۔

خیبرپختونخواہ نرسز الائنس کل سے اپنی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

ترجمان ۔۔ترجمان۔۔خیبر پختونخواہ نرسز الائنس

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button