چترالیوں کی کامیابیخبریں

حالیہ اانتخابات 2024 میں ڈی پی او کوہستان ایس ایس پی محمد خالد کی بہترین کارکردگی

حالیہ انتخابات میں ڈٰی پی او کوہستان ایس ایس پی محمد خالد کی سرکردگی میں کوہستان پولیس کی بہتر کارکردگی پر کوہستا ن کے عوام نے خالد صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُنہیں پھولوں کے ہار پہنائے ۔ یاد رہے کہ امن و امان کے حوالے سے اس خطے کا ماضی داغدار رہا ہے اگرچہ یہاں کے پشتنی باشندے اپنی بہترین رویات کی پاسداری میں اپنی مثال آپ ہیں لیکن یہاں کا محل وقوع ہمیشہ سے یہاں کی ایڈمنسٹریشن کے لیے چیلنج رہا ہے یہاں کی گھنے جنگلات سے لباب بھری پہاڑیوں میں مختلف جگہوں سے دراندازیوں کی شواہد کسی نہ کسی طرح موجود ۔ گزشتہ کئی سالوں سے شاہ راہ قراقرم میں مسافروں پر حملوں کے علاوہ چلاس اور داسو ڈیم میں چینی انجینئروں پر متعدد حملے اس بات کی دلیل ہیں کہ اس خطے میں امن نہیں رہا ہے ۔ لیکن ان علاقوں میں ایڈ منسٹریشن اور پولیس میں جب بھی دور اندیش لیڈر شپ آئی ہے ، یہ علاقہ امن کا گہوارہ بنا ہے ۔ کوہستان کے ذرائع کے مطابق حالیہ الیکش کے دوران ایڈ منسٹریشن اور پولیس کی راہنمائی کسی بارودی سرنگ کے اوپر قدم رکھنے سے کم نہ تھا لیکن ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد خالد کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں کی وجہ سے 7500 مربع کلومیٹر پر پھیلے اس مشکل ترین علاقے کے اندر تمام پولینگ اسٹیشنز پر تاریخ میں پہلی بار پر امن اور شاندر انتخابات ہوئے ۔ کوہستان کے معتبرات نے ایس ایس پی خالد کو کوہستان میں انتخابات کامیاب بنانے پر نہ صرف خراج تحسین پیش کیا ہے بلکہ انہوں نے صوبائی پولیس کے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے میں مستقبل میں بھی ایسے ہی پولیس افیسر تعینات کئے جائیں جو کسی بھی ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کےلیے ایس ایس پی خالد کے نقش قدم پر چلتے ہئوے علاقے کی نگہبانی کرے ۔ عمائدین علاقہ نے کہا کہ 72 گھنٹوں سے سوئے بغیر مستعد رہنا ایس ایس پی خالد کی اعلیٰ پیشہ وارانہ تربیت کی غماز ہے اور اس کا سہرا خیبیر پختون خوا کی پولیس کے اعلیٰ حکام کے سر سجتا ہے ۔علاقے کے عمائدین نے اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر مسٹر عرفان کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بھی سنہرے الفاظ سے یاد کیا ۔

Advertisement
Back to top button