خبریںسیاست

پی ڈی ایم والے ان دونوں چترال کے عوام کو بہلانے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ عجب خان

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ اپر چترال کے سینیئر نائب صدر عجب خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جلسہ کرنے والے پولوگراونڈ میں کریں چوک میں روڈ بلاک کرکے مجبورا ٹھرے ہوئے لوگوں کو اپنے قافلے میں شمار کرنے سے کوئی مسلہ حل نہیں ہوگا۔

عوام ان لوگوں کو جن کی وجہ سے پاکستان اس دہانے پر پہنچ چکا ہے پہچان چکے ہیں اپنے خوش کن نغروں سے عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ان دنوں پی ڈی ایم والے چترال میں لوگوں کو بہلانے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور اس مقصد کے لئے بازار کو استعمال کرنے کی ناکام کوشش میں ہیں حالانکہ کچھ دن پہلے ان جماعتوں میں سے ایک جماعت کے سنئیر رہنما نے اپنے خطاب میں کاروباری لوگوں کی تصحیک کی اور پوری لیڈرشپ تالیاں بجاتے رہے جن میں ہمارا قابل انجنئیر صاحب بھی شامل تھا، اور بغد میں اپنے تقریر پر مغافی مانگنے کے بجائے میڈیا میں اپنی نفرت آمیز الفاظ کا بے شرمی سے دفاع کرتے رہے ۔

اب انہی کاروباری لوگوں کو اپنے مقصد کے لئے استغمال کرنے کی کوشش میں ہیں مگر ہمارے غیور عوام ان لوگوں کو سمجھتے ہیں یہ اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔ آج بھی پی پی پی اور اے این پی کے 20 سے کچھ زیادہ کارکنان کا جسلہ چوک کے ایک کونے میں دیکھنے کو ملا۔

ایک اور مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ یہ ٹولہ اپنے ایجنڈے میں لوٹکوہ روڈ کو بھی شامل کیے ہوئے ہیں حالانکہ ان کو اپنے دور میں اس روڈ سے ایک پھتر بھی ہٹانے کی توفیق نصیب نہیں ہوئی تھی اب سب کو پتہ ہے کہ لوٹکوہ روڈ این ایچ اے والے 50 فٹ کرکے بنا رہے ہیں اور زمینوں کی خریداری کا عمل شروغ ہوا ہے اگر ان لوگوں کے دلوں میں ذرہ برابر بھی لوٹکوہ کے لئے درد ہوتا تو یہ خکومت وقت کے مشکور ہوتے۔ مگر یہ ٹولہ تو بلاوجہ اپنی سیاست چمکانے کے چکر میں ہے۔ یہ ایک جمہوری دور ہے سب کو جلسہ جلوس کرنے کی آذادی ہے اور نہ ان جلسوں سے ہمیں کوئی عتراض ہے مگر جسلہ کرنے والے چوک کا انتخاب کرکے لوگوں کو مجبور نہیں کرتے۔

یہ جلسہ پولو گراونڈ میں کرائیں تو میں چیلیج سے کہتا ہو 100 سے زیادہ بندے نہیں ہونگے ، حقیقت بھی سامنے آجائے گی اور آئیندہ ہمارے انجینئیر صاحب کے پیسے فضول میں ضائع بھی نہیں ہونگے۔

Advertisement
Back to top button