صحت

روزیمن شاہ صاحب اور نگہت شاہ صاحبہ کی طرف سے ڈائلیسز مشین اور Water filtration machine عطیہ

چترال کی تاریخ کا اہم دن، دیرینہ مسلہ حل

چمرکھن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والی قابلِ فخر دختر محترمہ نگہت شاہ صاحبہ اور روزیمن شاہ صاحب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کو گردوں کے مریضوں کے علاج کیلئے درکار ڈائلیسز مشین عطیہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اپر اور لوئر چترال کے دو اضلاع میں اب تک صرف ایک ڈائلیسز مشین کی سہولت موجود تھی جس کی وجہ سے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ محترمہ نگہت شاہ صاحبہ کی طرف سے اس مشین کے عطیے کے بعد گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی چترال کے اندر علاج معالجے میں آسانی ہوگی۔

گردوں کے امراض کی شرح میں حالیہ چند دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔گردے خون میں موجود اضافی  سیال اور کچرے کو فلٹر کرتے ہیں اور ان کے افعال متاثر ہونے پر یہ کچرا جمع ہو نے لگتا ہے۔گردوں کے امراض میں شکارافراد میں دل کی شریانون سے جڑےامراض کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔


گردوں کے امراض کی علامات اکثر افراد نظرانداز کردیتے ہیں اور جب تک توجہ دیتے ہیں، اس سے وقت تک جسم کو بہت نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔پاکستان میں اس حوالے سے مستند اعدادوشمار تو دستیاب نہیں مگر ایک اندازے کے مطابق لاکھوں افراد گردے کے مختلف امراض میں مبتلا ہیں جبکہ ایسے مریضوں کی تعداد میں سالانہ 15 سے 20 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔جبکہ چترال میں آج کل یہ بیماری بہت زیادہ ہے۔اور غربت و افلاس کی وجہ زیادہ افراد علاج نہیں کرسکتے ہیں۔

ڈائیلیسس  مشین   ایک جدید مشین ہے جس کے ذریعے مریض کے گردوں کا علاج اور ساتھ خون کی فراہمی کے لئے علاج ممکن ہے۔ یاد رہے  ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چترال میں ایک ڈالیئسس مشین  موجود ہے تاہم مریضوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اور بہت زیادہ رش ہونے کے سبب زیادہ تر مریض وقت نہ ہونے اور دوردارز علاقوں سے آنے کی وجہ سے بغیر علاج کئے  واپس چلے جاتے ہیں۔

یہ مشین کراچی میں خریدنے کے بعد چترال پہنچائی جا رہی ہے جس کے ساتھ مشین بنانے والی کمپنی "نیپرا” کے ٹیکنیکل اسٹاف بھی مشین کی تنصیب کیلئے موجود ہیں۔ اسکے علاوہ محکمہ صحت چترال کی درخواست پر ڈائلیسز مشینوں کو چلانے کیلئے درکار "آر او” مشین کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے جو رواں ہفتے ڈی ایچ کی ہسپتال چترال میں نصب کی جائے گی۔ ڈائلیسز مشین کی ضرورت کی نشاندہی چمرکھن میڈیا گروپ نے کی تھی جو مذکورہ بالا مشینوں کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کر رہا ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button