ثقافتچترالیوں کی کامیابیصحتلوئیر چترال

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال میں ہفتے کو نئی تنصیب کردہ ڈائلائسز اور آر او مشینوں کا افتتاح کردیا گیا۔

مشینوں کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد صاحب کی موجودگی میں سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال ای ڈی او صمد گل صاحب نے کیا۔

چمرکھن ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال میں ہفتے کو نئی تنصیب کردہ ڈائلائسز اور آر او مشینوں کا افتتاح کردیا گیا۔

مشینوں کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد صاحب کی موجودگی میں سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال ای ڈی او صمد گل صاحب نے کیا۔

یاد رہے کہ یہ ان مشینوں کی عدم دستیابی سے ہزاروں چترالی مریضوں کو علاج کی غرض سے پشاور اور دیگر شہروں کا سفر کرنا پڑ رہا تھا۔واضح رہے ڈائلائسز اور آر او مشینوں کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے چمرکھن انتظامیہ نے روزیمن شاہ صاحب اور نگہت شاہ صاحبہ سے ان کی فراہمی کی درخواست کی تھی جسے انھوں نے بخشولی قبول کرلی اور فوری طور پر مشینیں تصنیب کے لئے بیھج دیں تھیں۔

چمرکھن انتظامیہ کی کاوشوں کا اعتراف ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے بھی کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں انھوں نے اس کوشش پر چمرکھن انتظامیہ کے کردار کو سراہا ہے۔

چمرکھن انتظامیہ کے بانی شجاعت علی بہادر کا کہنا ہے کہ وہ حوصلہ افزائی پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال سمیت تمام عزیزوں کا شکر گزار ہے اور چترالی عوام کی طرف سے روزیمن شاہ صاحب اور نگہت شاہ صاحبہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button