اپر چترالانتقال پر ملالخبریں

چترال سے تعلق رکھنے والے احسان الحق جان (مغفور )کے سفر آخرت کی آخری رسومات ریاست نیو جرسی امریکہ کے سرکاری فنرل ہاوس میں ادا کی گئیں

نیو جرسی، امریکہ ( خصوصی رپورٹ) چترال سے تعلق رکھنے والے احسان الحق جان (مغفور )کے سفر آخرت کی آخری رسومات ریاست نیو جرسی امریکہ کے سرکاری فنرل ہاوس میں ادا کی گئیں جس میں امریکہ میں مقیم چترالی خاندانوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔  یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ورجیینا نامی امریکی ریاست سے نیوجرسی کی طرف لوٹتے وقت ایک اندوہناک ٹریفک حادثے میں احسان الحق وفات پا گئے تھے۔ 

احسان الحق جان کی فائیل فوٹو

فیونرل کے انتظامات ریاست نیو جرسی کی شعیہ اسماعیلی کمیونٹی نے کئے، تاہم فیونرل میں  مختلف مذاہب کے افراد نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنے اپنے انداز میں ان کی خدمات اور ان کی شخصیت کو یاد کیا، انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لئے دُعائیں کیں۔

احسان الحق کے خاندان نے کہا ہے کہ ان رسومات کی انجام دہی میں امریکہ میں مقیم مشہو کاروباری شخصیت روزیمن شاہ اور ان کی اہلیہ محترمہ نگہت شاہ کا کردار ہزار تحسین کے قابل رہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ غم و اندوھ کی اس کھڑی میں احسان الحق جان کی جسد خاکی ان کے آبائی گاوں روانہ کرنے کے سلسلے میں حکومت امریکہ کے ساتھ ایک ہفتے کی مسلسل نشست و برخواست ، وکلا کے ساتھ روابطہ کے علاوہ فیونرل ہاوس میں مذہبی رسومات کی ادائگی تک ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔

احسان الحق کے خاندان کے افراد اور ان کے تمام رفقا نے روزیمن شاہ اور ان کی اہلیہ نگہت شاہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

خادانی ذرائع نے بتایا ہے کہ مرحوم احسان الحق کی جسد خاکی تین دنوں میں پاکستان روانہ کی جاے گی، جہاں آبائی علاقے چترال میں ان کی تدفین ہوگی۔

اقوام متحدہ میں کام کرنے سے پہلے احسان الحق نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے مختلف اداروں میں خدمات سرانجام دی تھی۔ وہ گزشتہ چند سالوں سے اقوام متحد کے مرکزی دفتر نیویارک میں کام کر رہے تھے۔ ان کی ناگہانی موت پر ہر آںکھ اشکبار ہے۔

Advertisement
Back to top button