اپر چترالخبریںخواتین کا صفحہصحت

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی کا عالمی ہفتہ بونی اپر چترال میں منایا جا رہا ہے۔

اپر چترال (چمرکھن)گزشتہ روز یکم اگست کو اپر چترال کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں ماں کے دودھ کی افادیت کا عالمی ہفتہ منانے کے سلسلے پر وقار تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی طرف سے ایم ایس ، محکمہ صحت کے اسٹاف،ایل ایچ ویز ،نرسسز،ایل ایچ ڈبلیوز،ضلع انتظامیہ،عوامی نمائیندے،و دیگر عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس اہم پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔ پروگرام میں بچے کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق تفصیلی لیکچر دیےگئے۔ہسپتال کے سینئر اسٹاف اور ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر حمیدہ یونس نے مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئے ماں کی دودھ کے فوائد پر آگاہی دینے اور ہفتہ منانے کے اعراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی کے میڈیکل سپرٹینڈینٹ ڈاکٹر فرمان ولی بچے کے لیے ماں کی دودھ کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہو کہا کہ بچے کو کم از کم دو سال ماں کا دودھ پلانا چاہیے ۔ بازاری خوراک بچوں کو دینے سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ ماں کا دودھ بچوں کے لیے بہترین غذا ہے ۔بریسٹ فیڈنگ بچے اور ماں کے لیے کیوں ضروری کے موضوع پر ڈاکٹر زہرہ ولی نے سیر حاصل گفتگو کی انہوں نے کہا کہ بچے کو ماں کا دودھ پلانا بچے اور ماں دونوں کی صحت کے لیے سود مند ہے۔عالمی ادارۂ صحت کے مطابق بچے کے لیے پہلی بہترین اور متوزن خوراک ماں کا دودھ ہے۔اس لیے عالمی طورپر باقاعدہ طورپر ہفتہ منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو آگاہی ہو ۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اپر شاہ عدنان اختیتامی کلمات فرماتے ہوئے کہا کہ ماں کا دودھ ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور بچے کی صحت کا ضامن ہے اس لیے ہم سب کو اس کی اہمیت اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں اس طرح کے مفید پروگرام کی انعقاد پر محکمہ صحت اپر کی تعریف کی بعد میں محکمہ صحت کے اسٹاف ،اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر نے بینئرز اویزان کرتے ہوئے آگاہی مارچ کی ۔یہ آگاہی پروگرام ہفتہ جاری رہیگا ۔

Advertisement
Back to top button