خبریںصحت

چترال نرسز فورم کی خیبر میڈیکل یونیورسٹی عملداران سے دوسری ملاقات، چترال میں نرسنگ کالج کا قیام جلد عمل میں لانے کا فیصلہ

پشاور (چمرکھن )16 اکتوبر 2023 کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں چترال میں نرسنگ کالج قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔

میٹنگ میں رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی انعام اللہ وزیر نے ایجنڈا کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا بعد میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق وی سی خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے نرسنگ پیشے سے محبت کرنے والوں کے جزبات کو صراہتے ہو ئے کہا کہ چترال میں نرسنگ کالج کھولنے اور نئی نسل کو ا ن کی دہلیز پر نرسنگ ایجوکیشن فراہم کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہیں اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی اس ضامن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چونکہ کالج کے حوالے سے رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی انعام اللہ وزیر اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی سے بھی ملاقاتیں ہوچکیں ہیں اور سرکار کی جانب سے بلڈنگ مہیا کرنے کی بھی گزارش کر چکے ہیں اور رجسٹرار کی ہدایت پر پرائیویٹ بلڈنگ کے تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کئے جا چکے ہیں

اس موقع پر چترال نرسز فورم کے چیئرپرسن جفریاد حسین چترال نرسز فورم نے کی گزارش پر چترال میں کیٹ ٹسٹ رکھوانے اور کامیاب ٹسٹ کے انعقاد پر وی سی خیبر میڈیکل یونیورسٹی، رجسٹرار اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کی طرف سے بھی تشکر کا اظہار کیا

پریذیڈنٹ چترال نرسز فورم ناصر علی شاہ نے بھی وی سی اور رجسٹرار سمیت تمام عملداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چترال میں نرسنگ کالج کے حوالے سے بھرپور کوشش کر رہے اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ڈیمانڈ پرائیویٹ بلڈنگ کے ویڈیوز اور تصاویر بھی ڈاکٹر عنایت کے ساتھ شئیر کئے جا چکے ہیں سرکاری عمارت نہ ملنے کی صورت میں دوسرا آپشن تیار ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا چترال سے تعلق رکھنے والے نرسز کی بدقسمتی ہے کہ پورے ملک کو نرسز مہیاء کرنے والے اضلاع میں ابھی تک نرسنگ کالج کی بنیاد رکھنے میں ناکام ہیں اور ہم کے ایم یو کے مشکور ہیں کہ وہ نرسنگ کالج کے لئے کوشاں ہیں۔
جنرل سیکرٹری چترال نرسز فورم جعفر علی شاہ نے کہا کہ چترال نرسنگ کالج کے لئے اساتذہ کی بھی کمی نہیں کیونکہ ماسٹر پاس نرسز بھی دستیاب ہیں

اس میٹنگ میں کوارڈینیٹر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خاں بھی مدعو تھے انہوں نے بھی خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور اور چترال نرسز فورم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سرکاری بلڈنگ مہیا کروانے کے لئے اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی،
میٹنگ میں ڈاکٹر انیلہ ترجمان سینیٹر فلک ناز چترالی بھی شامل تھے اور آپ نے بھی چترال نرسز فورم کی کاوشوں کو سراہا اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی
میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عرفان الدین صاحب کا وائس میسج بھی سنایا گیا جسمیں انہوں نے اپر چترال میں بھی زمین مہیا کروانے کی یقین دہانی کی۔

بعد ازاں کمیٹی بنائی گئی جسمیں چترال نرسز فورم کی طرف سے چیئرپرسن چترال نرسز فورم جفریاد حسین شامل ہونگے۔۔

نازیہ موسیٰ فوکل پرسن چترال نرسز فورم خیبرپختونخوا

Advertisement
Back to top button