گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بڑے فرقہ وارانہ تصادم سے بچ گیا۔

گلگت (نمائندہ چمرکھن) گلگت بلتستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ناکام بنادی گئی،مرکزی امامیہ کونسل گلگت اورتنظیم اہلسنت والجماعت کےقائدین میں اپنے اپنےعقائدکے حوالے سے خط وکتابت کی خبروں پر فرقہ واریت پھیلنے اورخون خرابہ کے خدشہ کے پیش نظرہدیۃ الہادی پاکستان کے امیرسیدہارون علی گیلانی یہ معاملہ وزیراعلیٰ خالدخورشید کے نوٹس میں لائے، جس پر وزیراعلیٰ نے ہدیۃ الہادی گلگت بلتستان کےصدر اور سابق وزیرگلگت بلتستان مولاناسیدسرورشاہ کومعاملہ حل کرانے کی ہدایت کی، جنہوں نے دن رات کوشش کرکے مرکزی امامیہ کونسل گلگت کےقائد سیدراحت حسین الحسینی اورتنظیم اہلسنت والجماعت کےقائدمولاناقاضی نثا راحمدمیں صلح کرادی اوردونوں کوایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سے روک دیا،جس کے باعث علاقہ میں فرقہ واریت کاطوفان اٹھنے سے قبل ہی ختم ہوگیا،مولاناسید سرورشا ہ نے دونوں مسالک کے علماکرا م میں غلط فہمیاں دورکراکر انہیں بغل گیرکرایااورنفرتوں کے بیج کوجنم لینے سے قبل ہی ختم کردیا۔

اس موقع پر ہدیۃ الہادی پاکستان کےامیر سیدہارون گیلانی نے کہاکہ ہم سب مسلمان ہیں،ایک اللہ اورآخری رسولؐ کومانتے ہیں، ہمیں چاہئے کہ ایک دوسرے کااحترا م کریں، انہو ں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کاشکرہے کہ گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی میں علما کرام کے تعاون سے فرقہ واریت کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button