اپر چترالپولومستوج

خیبر پختونخوا کے عوام نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو شندور میلے میں شر کت کی دعوت دینے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

چترال (بشیرحسین آزاد )خیبر پختونخوا کے عوام نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو شندور میلے میں شر کت کی دعوت دینے کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ یہ گلگت میں سر گرم بھارتی لا بی کی منظم سازش ہے، نو جوان وزیر اعلیٰ انجا نے میں اس سازش کا شکا ر ہوا ہے۔ ایک بیان میں شہا ب الدین ایڈو کیٹ، امیر اللہ یفتا لی، ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی اور سابق ناظم زلفی ہنر شا ہ نے کہا ہے کہ شندور خیبر پختونخوا کی ملکیت ہے، چترال نے ہمیشہ میز با نی کی ہے اس سال بھی خیبر پختونخوا ہ اور چترال کی میز با نی میں میلہ منعقد ہورہا ہے گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ مہمان بن کر آئے گا، دعوت نا مہ خیبر پختونخوا کی طرف سے جا ری ہو گا بھارتی ایجنسی کو کشمیر میں ہزیمت کا سامنا ہے اس کے علاوہ بی جے پی قیادت کی طرف سے پیغمبر اسلا م کی تو ہین پر تما م مسلما ن احتجا ج کر رہے ہیں اقوام متحدہ نے اس کا نو ٹس لیا ہے بھارتی ایجنسی اس کا بدلہ شندور کو متنا زعہ بنا کر لینا چاہتی ہے ہم اس کی ہر گز اجا زت نہیں دینگے۔

Advertisement
Back to top button