اپر چترالخبریںگلگت بلتستانلوئیر چترال

بمقام ریشن چترال مستوج روڈ کی مضبوط بنیادوں پر تعمیر و بحالی کے لئے چترال کی تمام سیاسی قیادت متفقہ کوششیں کررہی ہیں۔ عوام تفرقے میں پڑنے کے بجائے اپنی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ محمد علی مجاہد

بمقام ریشن چترال مستوج روڈ کی مضبوط بنیادوں پر تعمیر و بحالی کےلئے چترال کی تمام سیاسی قیادت متفقہ کوششیں کر رہی ہیں۔ عوام تفرقے میں پڑنے کے بجائے اپنی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ محمد علی مجاہد

   

 چترال کی ہردلعزیز سماجی شخصیت محمد علی مجاہد نے چمرکھن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ چترال کی سیاسی قیادت، سماجی کارکنان، ریشن کے مقام پر چترال مستوج روڈ کی مضبوط بنیادوں پر تعمیر و مرمت کےلئے متحد ہوکر کوششیں کر رہے ہیں۔ یہ صرف ریشن یا صرف اپر چترال کا مسئلہ نہیں بلکہ اپر چترال، لوئر چترال اور گلگت بلتستان کو آپس میں ملانے والا واحد راستہ ہے جس کی مستقل بنیادوں پر بحالی و تعمیر پورے خطے کےلئے ضروری ہے۔ ہمارے ایم این اے، ایم پی اے مشیر برائے وزیر اعلیٰ وزیر زادہ اور دیگر سیاسی قائدین متحد ہوکر اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں جو کہ قابل ستائش اقدام ہے۔

عوام کو بھی متحد ہوکر اپنے عمائدین اور قیادت کے ساتھ اس سلسلے میں جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور کسی تفرقے میں پڑے بغیر اپنے قائدین کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس روڈ کے سلسلے میں پشاور میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ہمارے قابل فخر فرزندان جناب خواجہ سعید اور جناب عبدالاکرم صاحبان نے ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان کو مشورہ دئے تھے جس پر ہمارے دونوں ممبران نے عمل کرتے ہوئے جدوجہد تیز کی ہیں۔ اسی سلسلے میں میری اسلام آباد میں جناب وزیر زادہ صاحب سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی ہے، چونکہ وزیر زادہ صاحب میٹنگ میں موجود نہیں تھے اس لئے ان کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان کو بریفننگ دی اور ریشن میں موجود ہمارے نمائندہ گان سے ان کی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیر زادہ صاحب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی میں بات بھی کریں گے اور ساتھ ہی انہوں نے چترال کے ایک صوبائی سیٹ کی دوبارہ بحالی کےلئے قرارداد پیش کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

   

ریشن روڈ کے سلسلے میں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہمارے سیاحت کا بہت بڑا ذریعہ شندور تک پہنچنے کا یہ واحد ذریعہ ہے خدانخواستہ یہ روڈ بلاک ہو گیا تو سیاحت کے حوالے سے ہمیں شدید نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

ایکسیکیویٹر کے ذریعے دریا کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی ہے یہ وقتی طور پر یقیناً کامیاب ہو چکا ہے لیکن کوئی مستقل یا پائیدار حل نہیں لہٰذا ہم سب کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ انتظامیہ کو ساتھ لے کر اس پہ فوری کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button