اپر چترالخبریںسماجی

اہلیان ریشن کا متعلقہ محکموں این جی او کے اداروں اوراانتظامیہ سے دردمندانہ اپیل

 ریشن (شہزاد احمد شہزاد ) ریشن گزشتہ کئی سالوں سے قدرتی آفات سے پوری طرح متاثر ہو چکا ہے سیلاب اور دریائی کٹاؤ کی وجہ سے علاقے کے مکیں۔بےگھر ہوکر دوسرے علاقوں میں ہجرت کرکے اپنے پیاروں سے دور زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بہت سے لوگ اپنے گھر بار اور زمینیات سے ہاتھ دھو کر ریشن میں ہی ایک محفوظ مقام نیواراغ میں آباد ہو کر زندگی گزارنے کی ناکام جدوجہد میں مصروف ہے۔

ستم ظریفی یہ ہے گزشتہ سال کی سیلاب نے نیواراغ کے لیے ریشن گول سے آبپاشی کے لئے جو پائپ لائن آیا تھا جو علاقے کے آبیاشی کا واحد ذریعہ تھا اس پائپ لائن کے کچھ حصے کو متاثر کیا ہے اس وجہ سے پور نیواراغ بنجر ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا وہاں کے سرسبز کھیت کھلیان باغات پانی کی ایک بوند کو ترس رہے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ کے اہلیان نیواراغ اس پائپ لائن کی مزمت کے لیے گزشتہ سال سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ کسی بھی ادارے نے اس پچیدہ مسائل کو سنجیدہ لے کر حل کرنے کی کوشش ابھی تک نہیں کی بے چارے عوام جاۓ تو کہاں جائیں 

Advertisement
Back to top button