نیا اضافہ

ڈیڈک آفس اپر چترال کا ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں باقاعدہ افتتاح۔

بونی (نمائندہ چمرکھن، شہزاد احمد) ضلع اپر چترال کےلئے ڈیڈک آفس کا قیام آج ڈیڈک چیئرمین ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے ہاتھوں باقاعدہ طور پر عمل میں لایا گیا۔افتتاحی تقریب میں ڈی پی او اپر چترال ذوالفقار تنولی، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام، بونی بازار یونین کے صدر محمد شافی، جنرل سیکرٹری زاکر محمد زخمی، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی قائدین اور علاقے کے عمائدین و معتبرات شریک تھے۔


اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک نے لوگوں سے ان کے مسائل بھی براہ راست سنے اور جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کیں۔ ایم پی اے صاحب کو انتظامی افسران کی جانب سے نوزائیدہ ضلع کے مسائل اور اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئیں۔

انہیں بتایا گیا کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے اپر چترال میں اکاؤنٹ آفس اور سب رجسٹرار آفس کا قیام عمل میں لانا ضروری ہے کیونکہ ان دفترات میں معمولی سے کام کےلئے بھی عوام کو لوئر چترال جانا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی ریلیف فنڈ کی جلد فراہمی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ریشن کے مقام پر دریائے یارخون کی کٹائی روکنے کےلئے موسم گرما کی آمد سے پہلے عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button