نیا اضافہ

اپر چترال کے خوبصورت گاؤں چوئنیچ (تور دہ) سے تعلق رکھنے والے نوجوان سعید حسین نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کرلیا

انٹر سروس سیلیکشن بورڈ میں ھونے والے 148 پی ایم اے لانگ کورس کے ٹیسٹ انٹرویو اور میڈیکل کے بعد کامیاب امیدواروں کو لیٹر جاری کیے جا چکے ہیں ۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست میں سعید حسین کا نام بھی شامل ہے۔

سعید حسین نے میٹرک اور ایف ایس سی کی تعلیم اسوہ پبلک اسکول اینڈ کالج اسکردو سے حاصل کی ہے۔

سعید حسین سکردو میں مقیم اپر چترال (چوئینچ ) سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیت اصغر خان کا فرزند ارجمند ہے جبکہ حبیب بینک چترال کے ایریا آپریشن مینیجر مغظم علی کے چچا زاد بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ سعید حسین میجر جاوید قیصر کے بعد گاؤں چوئینچ سے پاک فوج میں کمیشن حاصل کرنے والے دوسرے آفیسر بن گئے۔

چمرکھن ڈاٹ کام چترال کے اس قابلِ فخر سپوت کو پاک فوج میں بطور افیسر شمولیت اختیار کرنے پر مبادکباد پیش کرتا ہے

Advertisement
Back to top button