خبریںدروشلوئیر چترال

چترال کے قابل سپوت مادر ملت کی دفاع پر جان کا نذرانہ پیش کیا۔

شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہیدہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں چترال کے رہائشی 27 سالہ نائیک رحمان شامل ہیں،ٹانک کے رہائشی 22 سالہ لانس نائیک عارف بھی جام شہادت نوش کر گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
Back to top button