اپر چترالچترالیوں کی کامیابی

اپر چترال یارخون پراتنگ گازکے قابل فخر سپوت سید حسنین علی شاہ نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کر لیا۔

اپر چترال یارخون پراتنگ گاز سے تعلق رکھنے والا ہونہار نوجوان سید حسنین علی شاہ ولد الواعظ سید گلسمبار شاہ پاکستان آرمی میں کمیشن لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ انھیں گزشتہ دنوں پاکستان آرمی کی طرف سے 147 لانگ کورس کے لئے آئی ایس ایس بی کوہاٹ سے تحریری ، فیزیکل امتحانات اور انٹرویو پاس کرنے پر ریکامنڈیٹ لیٹر مل گیا ہے۔
سید حسنین علی آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال سے میٹرک اور ایف ایس سی امتیازی نمبروں سے پاس کیا ہے۔
واضح رہے سید حسنین علی شاہ وادی یارخون سے بریگیڈیئر (ر) خوش محمد صاحب کے بعد پاک فوج میں دوسرا آفیسر ہوگا۔

چمرکھن ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی والدین کی دعاؤں اوراساتذہ کی بہترین رہنمائی قرار دیا ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button