اپر چترالچترالیوں کی کامیابی

یارخون پراتنگ گاز سے تعلق رکھنے والے سید حسنین علی شاہ نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کرلیا۔

یارخون پراتنگ گاز سے تعلق رکھنے والے سید حسنین علی شاہ نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کرلیا۔

انٹر سروس سیلیکشن بورڈ میں ھونے والے 147 پی ایم اے لانگ کورس کے ٹیسٹ انٹرویو اور میڈیکل کے بعد کامیاب امیدواروں کو لیٹر جاری کیے جا چکے ہیں ۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست میں سید حسنین علی کا نام بھی شامل ہے۔ 

سید حسنین علی شاہ نے میٹرک اور ایف ایس سی کی تعلیم آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول سے حاصل کی ہے۔ 

سید حسنین علی شاہ اپر چترال کی معروف سماجی شخصیت الواعظ سید گلسمبار شاہ کا فرزند ارجمند ہے۔ 

واضح رہے کہ سید حسنین علی شاہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ خوش محمد کے بعد وادی یارخون سے پاک فوج میں کمیشن حاصل کرنے والے دوسرے آفیسر بن گئے۔ 

  چمرکھن ڈاٹ کام چترال کے اس قابلِ فخر سپوت کو پاک فوج میں بطور افیسر شمولیت اختیار کرنے پر مبادکباد پیش کرتا ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button