اپر چترالخبریںنیا اضافہ

نو تعینات ڈپٹی کمشنر محمد خالد زمان اپر چترال ،چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی ۔

بونی (ذاکر زخمی ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان ( پی۔ایم ایس) اپر چترال پہنچ کر کرسی سنبھال کر باقاعدہ فرائض کی انجام دہی شروع کردی۔نئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی دفتر آمد پر سابق ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اسٹاف اور معززین سمیت ان کا استقبال کیا ۔لیویز کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔ محمد علی خان پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے نئےدپٹی کمشنر کو خوش امدید کہا ۔بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر کے دفتر میں مختصر تعارفی نشست ہوئی جس میں ڈی سی اسٹاف کے علاوه علاقے معززین بھی موجود تھے سابق ڈپٹی کمشنر اپر محمد علی خان موجود اسٹاف اور معززین کا تعارف کراتے ہوئے اپر چترال میں اپنے قیام کو یادگار قرار دی اور علاقے لوگوں کو مخلص، ہمدرد ،اور بہترین تعاون کرنے والے قرار دی ۔معززین کی طرف سے فیض الرحمٰن سابق چیرمین نو تعینات ڈپٹی کمشنر کو خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ محمد علی خان ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہمدرد اور عوام دوست آفیسر تھے۔ دوران قیام اپر چترال ان کی بہترین خدمات اور عوام سے بے پناہ ہمدردی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور نو تعینات ڈپٹی کمشنر اپر سے تواقع کااظہار کرتے ہیں کہ اپ سابق ڈپٹی کمشنر کے نقش قدم پر عوامی خدمت کی بنیاد پر ان سے بڑھ کر مقام پیدا کرینگے۔نو تعینات ڈپٹی کمشنر اپر محمد خالد زمان نے موقع پر مختصر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ انشاء الله لوگوں کی تواقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرینگے اور علاقے کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

Advertisement
Back to top button