نیا اضافہ

لوئیر چترال میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس کا فائیر ووڈ الاوئنس میں کٹوتی کے خلاف احتجاجی ریلی

چترال(نمائندہ چمرکھن) سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اگیگا یعنی آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس کے ضلعی صدر امیر الملک کے سربراہی میں یہ ریلی ہسپتال روڈ سے شروع ہوئی جو شاہی بازار اور اتالیق چوک سے گزرتے ہوئے ڈپٹی ٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے اکھٹے ہوئے ان لوگوں نے راستے میں نعرہ بازی بھی کی اور وزیر اعلیٰ محمود خان کو جھوٹا وزیرا علیٰ قراردیا کہ انہوں نے اعلان تو کیا تھا مگر اپنے وعدے کو ایفا نہیں کیا۔

یہ ریلی ڈپٹی کمشنر کے سامنے یہ ریلی ایک احتجاجی جلسے میں منتقل ہوا جہاں اگیگا کے ضلعی صدر امیر الملک نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کا سرد اور گرم موسم کے چارجز کو سرے سے حتم کئے ہیں اور فائیر ووڈ یعنی جلانے کی لکڑی کی الاؤنس میں کٹوتی کی ہے جو کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو ظالمانہ نوٹیفیکیشن ملاکنڈ ڈویژن میں جاری کیا ہے یہ ملازمین کے پیٹ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے یہ نوٹیفیکیشن 1943 سے لیکر 2021 تک ایک مستقل الاؤنس کے طور پر ملتا تھا اب موجودہ حکومت نے سرے سے اس الاونس کو حتم کیا ہے۔ یہاں موسم سرما میں منفی چار تک درجہ حرارت گرتا ہے جبکہ سرکاری ملازمین آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں اس دوران وہ اپنے قلیل تنخواہ میں جلانے کی لکڑی اپنے لئے خریدے یا اپنے بچوں کا پیٹ پالے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے یہ ظالمانہ نوٹیفیکیشن واپس نہیں لیا تو اس کے برے نتائج رونما ہوں گے۔

نمائندہ چمرکھن سے گفتگو کرتے ہوئے امیر الملک نے کہا کہ موجودہ دور میں مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ غریب ملازمین بڑی مشکل سے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی اور تعلیم دے سکتا ہے اگر یہ ملازمین اسی تنخواہ میں سے اپنے لئے لکڑی بھی دفتر میں جلانے کیلئے اپنے جیب سے خریدے تو ان کو کیا بچے گا۔

انہوں نے انصاف کے دعویدار حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اعلامیہ کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور سرکاری ملازمین کا پرانا گرم اور سرد موسم کی چارجز اور فائر ووڈ الاؤنس کو بحال کیا جائے بصورت دیگر ملازمین قلم چھوڑ احتجاج کرنے میں مجبور ہو جائیں گے۔

Advertisement
Back to top button