تعلیمخبریںخواتین کا صفحہسماجی

وزیراعظم عمران خان کی تعلیم اور انسانوں پر سرمایہ کاری سے قوم کا مستقبل سنوارنے کے عزم کی عکاسی ہے. سینیٹر فلک ناز چترالی ۔

وزیراعظم عمران خان کی تعلیم اور انسانوں پر سرمایہ کاری سے قوم کا مستقبل سنوارنے کے عزم کی عکاسی ہے اور ان آسامیوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی وزیراعلی محمود خان کی شاندار گورننس اور بہترین مالیاتی نظم و ضبط کی عکاسی ہے ان خیالات کا اظہار سینیٹر فلک ناز چترالی نے صوبائی حکومت کی جانب سے اسکول لیڈرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کوالٹی کے بھرتی کی منظوری دینے کے بعد کیا۔

سینیٹر صاحبہ اس حوالے سے چمرکھن ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبے میں اعلی تعلیم کو بہترین سہولیات اور باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے گریڈ 16, 17 اور گریڈ 18 میں سکولز لیڈرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوالٹی کے بھرتی کی منظوری دے دی ہے ۔ جو خالصتاً میرٹ پر شفاف طریقے سے گریڈ 16 میں 2500 جوئیر سکولز لیڈرز، گریڈ 17 میں 190 سیئنئر سکولز لیڈر اور گریڈ 18 میں 28 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کوالٹی بھرتی کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا ان آسامیوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی وزیراعلی محمود خان کی شاندار گورننس اور بہترین مالیاتی نظم و ضبط کی عکاسی ہے۔

Advertisement
Back to top button