اپر چترالتعلیمچترالیوں کی کامیابیخبریں

سینیٹر فلک ناز چترالی کی وائس پریزیڈنٹ پاکستان میڈیکل کمیشن سے ملاقات

چترال سے تعلق رکھنے والی تین طالبات کی میڈیکل کالجز میں داخلے کا مسئلہ حل ہوگیا۔

   اسلام آباد (چمرکھن) چترال سے تعلق رکھنے والی تین طالبات کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے حوالے سے پیدا شدہ مسئلے کو حل کرنے کےلئے سینیٹر فلک ناز چترالی نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے وائس پریزیڈنٹ علی رضا سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کیں۔ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ترجمان مراد اکبر بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

ملاقات میں خیبرپختونخواہ کے مختلف میڈیکل کالجز میں داخلے سلسلے میں تین چترالی طالبات کو درپیش مسئلے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سینیٹر صاحبہ نے ان طالبات کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی وجہ سے عوام اور طلبہ میں پائی جانی والی تشویش سے وائس پریزیڈنٹ کو آگاہ کیا۔ 

   وائس پریزیڈنٹ پی ایم سی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ جس پر آج متعلقہ حکام نے کیسز کا ازسر نو جائزہ لے کر ان طالبات کو ایڈمشن لیٹر جاری کر دئے۔ 

    یاد رہے چترال سے تعلق رکھنے والی ان طالبات نے اوپن میرٹ اور چترال کے مخصوص کوٹے دونوں کے ٹیسٹ پاس کئے تھے اور بعد ازاں ان کے ایڈمشن کیسز کو التواء رکھنے کے بعد داخلے کےلئے متعین کردہ وقت ختم ہونے کا کہہ کر متعلقہ کالجز انہیں داخلے نہیں دے رہے تھے۔

   بعد ازاں چمرکھن سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر صاحبہ نے کہا کہ ان طالبات کا مسئلہ حل ہونا خوش آئند بات ہے، میری درخواست پر وائس پریزیڈنٹ پی ایم سی نے جلد از جلد اس مسئلے کو نمٹانے کا وعدہ کیا تھا اور الحمدللّٰہ آج چوبیس گھنٹے کے اندر اندر یہ مسئلہ حل ہوگیا جس کےلئے میں اپنی طرف سے اور چترال کی عوام کی جانب سے وائس پریزیڈنٹ پی ایم سی علی رضا کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Advertisement
Back to top button