اپر چترالتورکھوٹیکنالوجیخبریںخواتین کا صفحہسماجی

سینیٹر فلک چترالی کا چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ چمرکھن ) سینیٹر فلک ناز چترالی نے آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چترال کے دور افتادہ مقامات پر ٹیلی کمیونیکیشن کی فراہمی اور موبائل کی سروسز کے بارے میں سینیٹر صاحبہ نے چیئرمین پی ٹی اے کو آگاہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر فلک ناز چترالی کو پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے آپریشنز کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق پی ٹی اے کی حمایت کا یقین دلایا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے یقین دلایا کہ ٹیلی کام سروس دینے والی تمام کمپنیوں کو یہ ہدایت جاری کرین گے کہ چترال میں بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کمپنیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال اور بجلی معطل ہونے پر اپنے سسٹم کو چلانے کے لیے مطلوبہ متبادل بروقت مہیا کریں۔

سینیٹر فلک ناز چترالی نے چیئرمین پی ٹی اے سے درخواست کی کہ درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے سے موبائل فون صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان میں موبائل فون صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس ختم کریں۔
چیئرمین پی ٹی اے یقین دلایا کہ درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی لائے جائیں گے عوام کو ممکنہ طور پر ریلیف دئیے جائیں گے۔

Advertisement
Back to top button