اپر چترالخبریںسماجیسیاستمستوج

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا دورہ اپر چترال

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا دورہ اپر چترال۔

اس موقع پر سابق صدر پاکستان تحریک انصاف چترال ،سابق کنڈیڈیٹ این اےون عبد اللطیف کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور افریدی ،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال شہزادہ سکندرالملک،تحصیل۔میئر تحصیل تورکہو موڑکہو میر جمشید الدین وی سی چیرمین وی سی تریچ بالا خواجہ خلیل،سابق جنرل سیکٹری اپر چترال آفتاب ایم طاہر،سابق نائب صدر احسان الحق،وی سی چیرمین بریپ موسی نبی اور دیگر شریک تھے۔

وزیر اعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، مکانات اور سول چینلزکا جائزہ لیا .وزیر اعلیٰ محمود خان نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور انکے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا 

 تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات اُٹھارہے ہیں، وزیراعلی محمود خان 

آفت زادہ قرار دینے کے علاوہ اپر چترال کو 50 کروڑ خصوصی پیکچ دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی

مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے : وزیراعلی محمود خان 

صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو دوبارہ آباد کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، محمود خان

چترال سمیت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے، محمود خان

Advertisement
Back to top button