خبریںسماجی

خیبرپختونخوا حکومت صوبائی کابینہ نے لینڈ سیلٹیمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔ چترال سے 200 ملازمین شامل

پشاور ( نمائندہ ؛ چمرکھن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لینڈ سیٹلمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے اور کیس فائنل منظوری کے لئے لینڈ ریکارڈ کے ڈائریکٹر کو بھیج دیا ہے جن کی منظوری کے بعد چترال سے تعلق رکھنے والے دو سو (200) ملازمین کو مستقل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے 2002 سے ورک چارج اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 200 ملازمین کی ملازمت مستقل کرنے کی سفارش کر دی ہے جس کی صوبائی کابینہ نے منظوری دیتے ہوئے کیس ڈائریکٹر لینڈ ریونیو کو بھیج دیا ہے جو لینڈ ریونیو کی گورنر باڈی کے آئندہ اجلاس میں منظوری دیں گے جس کے بعد ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے ۔

واضح رہے لینڈ سیٹلمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرانے میں معاون خصوصی وزیر زادہ ، پی ٹی آئی کے سینیر رہنما عبدالاطیف صاحب اور پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے سابق جوائنٹ سیکریٹری اسرار صبور نے سمری تیار کی . معاون خصوصی وزیر زادہ صاحب نے صوبائی کابینہ سے منظور کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 

واضح رہے لینڈ سیٹلمنٹ کے 200 ملازمین میں انصار نعمانی ، عمران قیصر اور سلطان مراد خیالی بھی شامل ہیں۔ 

Advertisement
Back to top button