اپر چترالٹیکنالوجیخبریں

ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمٰن نے تقریباًدو کروڑ کی لاگت سے بننے والا بونی کروئے جنالی پکی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔

بونی (ذاکر زخمی ) بونی کے اندر سڑکوں کی صورت حال انتہائی مخدوش ہیں اس وقت ائیے روز روڈز افتتاح ہوکر بہتری کی طرف جانے کے مثبت اشارے دے رہے ہیں خصوصاً بونی کروئے جنالی روڈ جو بونی میڈیکل سنٹر تک رسائی کا واحد ذریعہ ہے جو روزانہ مریضوں کو لے جانے اور لے آنے میں مشکلات درپیش تھےمنتخب ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے بونی کروئ جنالی ایک کلو میٹر پکی سڑک کے منصوبے کا باقاعدہ طور سنگ بنیاد رکھ دیا۔

واضح رہے کہ بونی کروئ جنالی روڈ پر توسیع اور لیولینگ کا کام پہلے سے ہوچکی ہے۔
سڑک کی بدترین صورت حال کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا تھا اس سڑک کو پکی کرنے سے نہ صرف ہسپتال تک مریضوں کو لے جانے آنے میں اسانی ہوگی بلکہ اوی میراگرام نمبر 1 کے سفری مشکلات میں آسانی ائیگی ۔اس منصوبے پر تقریباً دوکروڑ روپے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن کے صوابدیدی فنڈز سے خرچ ہوکر ایک کلو میٹر روڈ بلیک ٹائپنگ ہوگی ۔
۔

Advertisement
Back to top button