خواتین کا صفحہلوئیر چترال

چترالی خواتین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ ڈی پی او چترال سونیا شمروز

ٹاؤن ہال چترال میں پی ٹی آئی لوئر چترال کے حلقہ ء خواتین کی طرف سے زبردست پروگرام انعقاد پذیر ہوا

 

ٹاؤن ہال چترال میں پی ٹی آئی لوئر چترال کے حلقہ ء خواتین کی طرف سے زبردست پروگرام انعقاد پذیر ہوا۔ پروگرام کے چیف گیسٹ ڈی پی او لوئر چترال سونیا شمروز صاحبہ تھیں۔

پروگرام میں لوئر چترال کی صدر صفت گل ، جنرل سکرٹری عابدہ شریف، نائب صدر رخسانہ بی بی اور پی ٹی آئی یوتھ کے نومنتخب صدر حاجی شفیق کے علاوہ خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کی میزبان خواتین رہنماؤں کی طرف چترالی خواتین کو درپیش مسائل کی بابت ڈی پی او لوئر چترال محترمہ سونیا شمروز کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی پی او چترال نے اپنی اسپیچ میں اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین ونگ کو اعتماد میں لے کر خواتین کے تمام ایشوز کو حل کیا جائے گا۔ اس کے لئے بحیثیت ڈی پی او اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی۔ 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button