خبریں

ووٹ بیچنے کا الزام ثابت، پی ٹی آئی نے ممبران اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔

سینیٹ انتخابات میں سندھ سے پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا الزام ثابت ہونے پر پی ٹی آئی نے اپنے دو ممبران صوبائی اسمبلی سندھ اسلم ابڑو اور شہریار شر کو پارٹی سے نکال دیا۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق دونوں ممبران نے پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ دینے کے بجائے مبینہ طور پر پیسے کے عوض مخالف امیدوار کو ووٹ دیے تھے، جس پر تحقیقاتی کمیٹی بنا کر ان سے وضاحت طلب کی گئی تھی لیکن دونوں ممبران اپنی صفائی پیش نہیں کر سکے اور نہ ہی الزامات کو غلط ثابت کر سکے۔ جس پر انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button