خبریںلوئیر چترال

بمبوریت وادی میں مذہبی تہوار چوموس, چترمس اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ اج اختتام پزیر ہوا۔

بمبوریت وادی میں مذہبی تہوار چوموس, چترمس اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ اج اختتام پزیر ہوا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے تہوار کے اختتام پر کیلاش کمیونیٹی کو مبارک باد پیش کی۔

اور تہوار کے پرامن انعقاد پر لائن ڈیپارٹمنٹس کے تعاون اور کردار کو سراہا۔

موسم سرما کی آمد اور نئے سال کی خوشیاں منانے کی مناسبت سے وادی کیلاش میں منعقد ہونے والے مذہبی تہوار چوموس سرازرای کا باقاعدہ آغاز وادی کیلاش سے ہوا۔

کیلاش قبیلے کے مرد ،خواتین ، بزرگ اور بچے نئے کپڑے پہن کر رقص کرتے ہیں ۔اور نئے سال کی خوشیاں مناتے ہیں ۔ اس دوران چوموس تہوار کے کئی مذہبی رسومات ، شیشاؤ ، سرازرای،ساوی لیک ہار،اس توںگوس (بون فائر)، چوئی ناری ، منڈاہیک اور شارا بیرایک ،پوشو مارت،گوسٹ نیک،چان زہ ،سوری جاجک،سمیت مختلف مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ ۔،کیلاش فیسٹیول چوموس کی تیاری مہینوں پہلے شروع ہوتی ہے ۔

خصوصا خواتین تہوار کیلئے کپڑوں کی خریداری اور تیاری میں طویل وقت صرف کرتے ہیں۔ اور مختلف رنگین دھاگوں سے کشیدہ کاری کرکے انہیں نہایت ہی دیدہ زیب بناتے ہیں ۔ جو کہ دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔

15 روزہ اس فیسٹیول میں کیلاش کی تین وادیوں رمبور،بمبوریت اور بریر کے رہائشی مختلف مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ ۔ تاہم آپس میں پیار و محبت بانٹنے ، امن کا پیغام دینے اور اتحاد کیلئے پھل اور خشک میوہ جات بھی تقسیم کرتے ہیں۔

اورچھوٹےجانوروں کی قربانی بھی کی جاتی ہے ۔

ہزاروں سال پرانا مذہبی تہوار چوموس ہر سال دسمبر میں منایا جاتا ہے جو کہ 7 دسمبر سے شروع ہوکر 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوتا ہے اس دوران بہت سارے مزہبی رسومات بھی ادا کیۓ جاتے ہیں۔

تہوار میں کثیر تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی ۔ اور تہوار سے لطف اندوز ہوۓ۔

شعبہ تعلقات عامہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال۔

Advertisement
Back to top button