تعلیم

چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی خیبر پختونخوا کے صدر خالق داد اور اراکین کابینہ نے آج پشاور پریس کلب میں ہونے تقریب میں حلف اٹھا لئے۔

 

 تقریب حلف برداری میں چترال سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے افراد نے شرکت کی جن میں سیاسی، سماجی، تعلیمی، صحافی برداری اور طلباء شامل تھے۔

 

 تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمان تھے ، جب کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل ولی صدارت کررہے تھے۔ نو منتخب صدر اور کابینہ سے صدر محفل پروفیسر اسمعیل ولی صاحب نے عہدوں کا حلف لیا۔  

صدر خالق داد اور ساتھی ممبران آج سے قانونی طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آج سے وہ اور ان کی کابینہ کے ممبران سی ایس اے کے آئین کے مطابق اور چترالی طلباء کے فلاح و بہبود کے لئے اپنے اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

 اس بار کی کابینہ میں پُرجوش اور محنتی ممبروں کو شامل کیا گیا ہے۔ سی ایس اے کی اس بار کی کابینہ میں سی ایس اے (CSA) کے تاریخ میں پہلی بار طالبات (female Students) اور مدارس کے طلباء کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کے مسائل کو صحیح طریقے سے تدارک کیا جاسکے۔

 تقریب کے اختتام پر نو منتخب صدر نے شرکاء محفل سے خطاب کیا اور شرکاء محفل اور چترالی طلباء کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ چترالی طلباء کا بے لوث خدمت کریں گے اور چترالی طلباء کے مفاد کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس تقریب کے لیے ہمیں چترال مارکیٹنگ اینڈ ڈیویلپرز (Chitral Marketing and Developers) کی تعاون حاصل تھی جس کے لیے ہم ان کا بے حد مشکور ہیں۔L

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button