انتقال پر ملال

انتقال پر ملال

انتقال پر ملال۔
اپر چترال کے گاؤں ڑم کشم سے تعلق رکھنے والے نوجوان ہر دلعزیز ادبی شخصیت مصباح الاسلام آرزو گزشتہ روز سعودی عرب میں انتقال کرگئے۔


آرزو صاحب گزشتہ پانچ سالوں سے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ گزشتہ پانچ سالوں سے وہ پاکستان نہیں آئیے تھے۔ البتہ اس سال پاکستان آنے کے تیاری کررہے تھے لیکن زندگی نے مہلت نہیں دے دی اور یوں آرزو صاحب پردیس سے ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
آرزو صاحب کھوار ادب کیساتھ والہانہ محبت کرتے تھے۔ اپنی تخلیقات کیوجہ سے ادبی حلقوں میں ایک مخصوص مقام رکھتے تھے۔
چمرکھن انتظامیہ اور ممبران دکھ کی اس مشکل گھڑی میں آرزو صاحب کے عزیز واقارب کے غموں میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔
چمرکھن گروپ انتظامیہ اور ممبران ایم این اے چترال عبدالاکبر چترالی ، سینٹر فلک ناز چترالی ، معاون خصوصی وزیر زادہ اور ایم پی اے چترال ہدایت الرحمان صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ مصباح الاسلام آرزو صاحب کی میت کو سعودی عرب سے پاکستان لانے میں سنجیدہ کوششیں کریں ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button