صحت

پرامیڈیکل اسٹاف کی تقرّریوں سے پابندی فوراً ہٹائی جائے بصورت دیگر ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ فتح اللہ، میڈیا کوارڈینیٹر رامیڈیکل سٹوڈنٹس چترال

چترال میں پرامیڈیکل اسٹاف کی تقرّریوں پر پابندی لگے تین سے چار سال گزر گئے مگر تاحال حکومت اور متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے متعدد امیدوار آج بھی شدید زہنی ازیت سے دوچار ہیں۔

چترال میں پرامیڈیکل اسٹاف کی تقرّریوں پر پابندی لگے تین سے چار سال گزر گئے مگر تاحال حکومت اور متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے متعدد امیدوار آج بھی شدید زہنی ازیت سے دوچار ہیں۔

کبھی پابندی کا بہانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی دوبارہ NTS کا راگ الاپ کر امیدواروں کو مزید پریشان کیا جاتا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک امر اور نہایت شرمناک عمل ہے۔ خیبر پختوانخواہ کے دیگر اضلاع میں مذکورہ شعبے میں سالانہ بھرتیاں کی جاتی ہیں۔ نہ NTSکے مسئلہ ہوتاہے اور نہ ہی کوئی پابندی عائد کی جاتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے چترال کے عوام کیساتھ کلاس فور سے لیکر پیرامڈیکل اسٹاف تک سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے ۔

اربابِ اقتدار کا یہ دوہرا طرزِ عمل ہمارے لئے ناقابلِ برداشت ہے۔ اس حوالے سے ہم تمام متعلقہ اداروں اور اربابِ اختیار کو آخری پیغام دینا چاہتے ہیں کہ فوری طور پر تقرّریوں سے پابندی ہٹائی جائے۔ بصورت دیگر ہم احتجاج اور دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button