تعلیمخبریں

یونیورسٹی آف چترال میں آفس منیجمنٹ اور کمپوٹر سکلز میں دو ہفتوں کی تربیتی پروگرام کا آغاز

یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے یونیورسٹی کے انتظامی اور معاون ملازمیں کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ہدایات کے مطابق دو ہفتوں پر محیط تربیتی پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر وائس چانسلر صاحب نے اپنے افتتاحی خطاب میں جدید اور ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجیز میں ملازمین کی استعداد اور مہارت بڑھانے کے لئے تربیتی پروگرام کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے مذید کہا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد ملازمین کی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں میں مذید نکھار پیدا کرنا ہے انہوں نے یونیورسٹی ملازمیں پر زور دیا ہے کہ وہ اس تربیتی پروگرام سے فائدہ اٹھا کر اپنے آ پ کو دور حاضر کے جدید علوم اور تکنیک سے مزین کریں تاکہ یونیورسٹی آف چترال کو ترقی کے نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے

Advertisement
Back to top button