ونٹر اسپورٹس

مالم جبہ سوات میں سرمائی کھیلوں کا پانچ روزہ فیسٹیول اختتام پذیر

مالم جبہ سوات میں سرمائی کھیلوں کا پانچ روزہ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں دنیا بھر سے ٨٠ کے قریب کھلاڑیوں نے سِنو سکیینگ اور سِنو بورڈنگ میں شرکت کی۔

سوات(چمرکھن) مالم جبہ سوات میں سرمائی کھیلوں کا پانچ روزہ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں دنیا بھر سے ٨٠ کے قریب کھلاڑیوں نے سِنو سکیینگ اور سِنو بورڈنگ میں شرکت کی۔ خیبرپختونخواہ حکومت کے اشتراک سے منعقدہ اس میلے میں چترال سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں سویٹزرلینڈ، فرانس اور افغانستان کی ٹیمیں فتح یاب قرار پائیں۔ الوداعی تقریب کے مہمانِ خصوصی سینیٹر فیصل جاوید اور معروف اینکر وسیم بادامی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے سوات جو جنگ زدہ علاقہ رہ چکا ہے، کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ فیصل جاوید نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button