اپر چترالخبریںمستوجونٹر اسپورٹس

آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اپر چترال اور بی،ایل،ایس،او کے زیر اہتمام تین دنوں سے جاری ونٹر سپورٹس فیسٹیول اپنے اختتام پذیر ۔

پرواک (ذاکر زخمی ) آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اپر چترال اور بی،ایل،ایس،او کے زیر اہتمام تین دنوں سے جاری ونٹر سپورٹس فیسٹیول اپنے اختتام پذیر ہوگیا۔ عظیم ہجوم کی موجودگی میں آئس ہاکی گراؤنڈ پرواک میں آئس ہاکی میچ کا فائنل کھیلا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان کنیڈین ہائی کمشنر برائے پاکستان ہرایکسلینسی Leslie Scanlon کے ہمراہ آج کے ونٹر سپورٹس فیسٹیول کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس کے علاوہ ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام اور بی،ایل،ایس،او کے عہدہ دران، علاقے کے منتخب نمائندگان اور کثیر تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔ اس ونٹر سپورٹس فیسٹیول میں علاقے کے خواتین کے لئے نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں خواتین نے ہاتھ سے بنے ہوئے مختلف ائٹمز اسٹال میں پیش کئے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ونٹر سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر جملہ منتظمین کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کنیڈین ہائی کمشنر اور ان کے ساتھ آئے ہوئے دوسرے معزیزین کا بھی شکریہ ادا کئے کہ انہوں نے سردی کے اس سخت ترین موسم میں اپر چترال کا دورہ کئے اور اس فیسٹول سے لطف اندوز ہوئے۔

 

Advertisement
Back to top button