اپر چترالخبریںکھیلمستوجموڑکھو

نیشنل پیراگلائیڈنگ چمپیئن شپ کا میلہ اپر چترال کے سیاحتی مقام زانی پاس اور قاقلشٹ میں یکم اکتوبر سے تین اکتوبر تک سجے گا۔

بونی (نمائندہ چمرکھن )خیبر پختونخوا محکمہ سیاحت، پاکستان پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے اشتراک سے یکم اکتوبر 2021 سے 3 اکتوبر 2021 تک اپر چترال میں نیشنل پیراگلائڈنگ چمپیئن شپ کا انقعاد ہو رہا ہے۔ نیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 100 پیرا گلائیڈر پائلٹ شرکت کریں گے۔ زنی پاس (4000) میٹر بلندی سے اڑان بھر کر قاقلشٹ میں لینڈنگ کریں گے۔ 

اس تقریب کا مقصد ایڈونچر ، ثقافت اور ذمہ دارانہ سیاحت کے پہلوؤں پر توجہ کے ساتھ اپر چترال کو ایک سیاح کی منزل کے طور پر فروغ دینا ہے۔ 

ایڈونچر سیاحت اپر چترال میں سیاحت کے شعبے کی مجموعی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ وزارت سیاحت ، پاکستان پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف ترجیحاتی سرگرمیاں شروع کی ہیں اور ان سرگرمیوں کا اہم مقصد سیاحت کی منزل کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور اپر چترال جیسے ترجیحی علاقوں پر توجہ دینے کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ 

توقع ہے کہ پیراگلائیڈرز کے علاؤہ لگ بھگ100 دیگر شرکاء اس تین روزہ چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گے، جن میں مبصرین ، ٹور آپریٹرز، ہوٹل ، سفارتکار ، خیبرپختونخوا حکومت کے سینئر افسران ضلعی انتظامیہ اپر ، لوئیر چترال , میڈیا ،مقامی لوگ اور اپر لوئیر چترال سے شائقین کی بڑی تعداد وغیرہ شامل ہیں۔ 

چمرکھن انتظامیہ اور اہلیان اپر چترال ضلعی انتظامیہ اپر چترال خصوصا ڈپٹی کمشنر  محمد علی صاحب  کو اپر چترال میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے قومی سطح کا ایونٹ کو ممکن بنانے لئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button