اپر چترالخبریںسماجیموڑکھو

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام علاقہ لون میں کھلی کچہری کا انقعاد۔

لون (ذاکر زخمی) ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام علاقہ لون میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے دیگر انتظامی آفیسران اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کےہمراہ کھلی کچہری میں شرکت کیں۔

کھلی کچہری کا اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول لون میں کیا گیا تھا جس میں علاقہ لون اور گہکیر کے معتبرات، مشیران،عوامی نمائندگان اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے مسائل کے انبار لگا دیے۔ بعض حل طلب مسائل موقع پر حل کئے گئے اور بعض ٹھوس مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں گے۔

لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو اپنے درمیاں موجود پاکر خوشی کا اظہار کئے کیونکہ یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ ضلع کا سربراہ دیگر محکمہ جات کے سربراہان سمیت اس علاقہ کا دورہ کیا۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کا علاقہ لون کا دورہ کرکے ان کے مسائل سننے اور حل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کئے۔

Advertisement
Back to top button