اپر چترالخبریںخواتین کا صفحہصحت

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ونگ کمانڈر 141 چترال ٹاسک فورس لیفٹیننٹ کرنل الیاس کا صوبیدار ظفر مراد شہید مفت میموگرافی کیمپ بونی کا دورہ۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ونگ کمانڈر 141 چترال ٹاسک فورس کرنل الیاس کا صوبیدار ظفر مراد شہید مفت میموگرافی کیمپ بونی اپر چترال کا دورہ۔

بونی (نمائندہ چمرکھن )  ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور چترال ٹاسک فورس 141 کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل الیاس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں منعقدہ صوبیدار ظفر مراد شہید مفت میموگرافی کیمپ کا دورہ کرکے کیمپ کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں۔ 

 

واضح رہے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں مفت میموگرافی کیمپ کے دوسرے روز میں 42 خواتین کی میموگرافی ٹیسٹ کی گئیں جبکہ کیمپ کے پہلے روز میں میموگرافی میشن میں تکنیکی خرابی اور بجلی کی وولٹیج کم ہونے کیوجہ سے صرف 17 خواتین کی میموگرافی ممکن ہو سکی تھیں۔  

صوبیدار ظفر مراد شہید میموگرافی کیمپ اختتام ہونے کے بعد میموگرافی ٹیم کو تین دن کے لئے مستوج جانا تھا لیکن بدقسمتی سے دشوار گزار راستوں کی وجہ سے میموگرافی مشین کی گاڑی موبائل لیب کو لے کر مستوج نہیں جاسکتی۔اسلئے کل کے دن مستوج سے بونی آنے والے مریضوں کا میموگرافی کیا جائیگا۔ 

کینسر کیئر ہسپتال کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں تمام خواتین کی میموگرافی کی جائے گی۔ مریضوں کی تناسب کو دیکھ کر ظفر مراد شہید مفت میموگرافی کے ایام میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ کوئی خاتون ٹیسٹ کئے بغیر واپس اپنے گھر نہ جائیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button