اپر چترالخبریںمستوجموڑکھو

پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپر چترال میں یوم شہداء پولیس منایا گیا۔

پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپر چترال میں یوم شہدا پولیس منایا گیا۔

 بونی (ذاکر زخمی )آج 4اگست 2021 پولیس لائن بونی اپر چترال میں پولیس میں خدمات سرانجام دینے والے جوانوں،اہلکاروں اور افسران کی قربانیوں پر انھین خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔یاد رہے کہ پولیس فورس وطن کے لیے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے جس میں ہر گزرتے ہوئے روز کے ساتھ ایک نئے باپ کا اصافہ ہورہا ہے۔

اپر چترال ضلع بننے کے بعد ڈی۔پی۔او اپر چترال ذوالفقار علی تنولی کی قیادت اور سربراہی میں اپر چترال پولیس ہر لحاظ سے متحرک ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ منشیات کی روک تھام اور دوسرے مثبت سرگرمیوں میں پیش پیش رہے ہیں جسے علاقے کی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسے نوزائیدہ ضلع کے لیے خوش ائیند قرار دیتے ہیں۔ڈی پی او اپر چترال اس سلسلے کو اگے بڑھاتے ہوئے آج یوم شہدا پولیس کے مناسبت ایک پروقار تقریب پولیس اسٹیشن بونی اپر چترال میں منعقد کی۔جو اپر چترال ضلع بننے کے بعد پہلی بار اس قسم کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں شہدا کے ورثا،ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی،ونگ کمانڈر 141ونگ کرنل الیاس،ڈی۔ایچ۔او،ایجوکیشن آفیسر وا دیگر اداروں کے سربراہاں کے علاوه علاقے کی معتبرات نے شرکت کی۔

قاری عبدالحمید کی تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔حمدپاک،نعت شریف اور نظم پیش کیے گئے۔پولیس کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کی۔یادگار شہدا پر ڈی پی او اپر چترال نے پھول رکھے اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور اپر چترال میں یادگار شہدا پولیس کا باقاعدہ افتیتاح کیا گیا ۔بعد ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ڈی پی او اپر ذوالفقار علی تنولی نے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کے ساتھ پولیس فورس کی بے پناہ قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کی ساتھ لیویز کی خدمات کوبھی سراہا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ 21سالوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔

ان کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ پولیس کی کردار بھی قابل تعریف ہے جو ہر مشکل کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام کا سر فخر سے بلند کیا اور اس میں عوام کی قربانیاں بھی شامل ہیں ۔یہ لوگ خاندان اور قوم کے لیے اعزاز ہیں۔اج کا یہ تقریب ان قربانیوں کا اعتراف ہے۔جو اس ملک کے لیے اپنے جانوں کی نذرانے کے طوپر دیے ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ میں ذاتی طوپر اس مرحلے سے گزرا ہوں۔میر بھائی خود شہادت کے عظیم رتبے سے سرفراز ہوئی ہے اس وجہ سے شہدا کی ورثا سے خصوصی ہمدردی ہے ۔

آخر میں شہدا کے ورثا میں ڈی پی او اپر چترال کی طرف سے تخائف اور نقد اغانت پیش کی گئی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ونگ کمانڈر کرنل الیاس نے بھی شہدا کے ورثا کو نقد امداد سے نوازے اس طرح یہ تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختیتام پذیر ہوا

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button