اپر چترالخبریں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بہت جلد اپر چترال کے لئے زبردست پیکیج لیکر دورہ کریں گے۔ کمشنر ملاکنڈ ظہیر الاسلام

بونی (ذاکر زخمی ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام اپر چترال کا دورہ فرماکر عوامی مسائل سے آگاہی اور لائن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی جانچنے کے لیے اپر چترال میں دوسری بار کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعلی ،اے۔ ڈی۔ سی محمد عرفان الدین، ڈی۔ پی۔ او اپر چترال ذوالفقار علی تنولی ،لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں کے علاوہ سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس سے پہلے کمشنر ملاکنڈ نیشنل پولو چیمپئن شپ کےسیمی فائنل میچز میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔کھلی کچہری میں موجود عمائدین علاقہ درپیش مسائل سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو آگاہ کیے۔سابق چیرمین فیض الرحمٰن کمشنر ملاکنڈ کو خراج تحسین پیش کی کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپر چترال کو ہمیشہ اہمیت دیکر علاقے کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے آن کے حل کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں جو ان کی اپر چترال کے عوام کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ۔اپر چترال کے لوگ تمامتر سیاسی وابستگیوں سےبالا تر ہوکر ایک جنڈے تلے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے شایان شان استقبال کے لیے بیتاب تھے اور تمامتر تیاریاں مکمل کرنے کے بعد دورے کو منسوخ کرنے سے مایوسی ہوئی۔

ساتھ اپر چترال کے مختلف محکموں میں خالی اسامیوں پر غیر مقامی افراد کی تقریری پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔انہون نے ڈپٹی کمشنر اپر محمد علی اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے جملہ سربراہاں کی تعریف کی کہ وہ نامساعد حالات اور درکار وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود اپر چترال کی عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے دن رات کوشان ہیں۔

تحریک انصاف کے راہنما اور سابق تحصیل کونسلر سردار حکیم اپر چترال کو درپیش چند فوری حل طلب مسائل کمشنر کوپیش کی۔ جن میں اپر چترال کے وہ روڈ جن کے کوئی والی ورث نہیں انہیں سی اینڈ ڈبلیو کے تحویل میں دینے،ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس کو فعال بنانے ، بونی پولو گراونڈ میں توسیع کرنے،اپر چترال میں صوبائی بینک خیبربینک کی شاخ کھولنے اور دوسرے مسائل شامل تھے۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام اپنے خطاب میں فرمایا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اپر چترال دورہ کرنے کی فیصلہ کو ختمی شکل دی تھی تاہم اسلام اباد میں بہت ہی ضروری میٹنگ پر انہیں اچانک جانا ضروری ہوا اور مجھے ہدایت دی کہ میں اپر چترال جا کر ان کی نمائندگی کروں اور ان کی پیغام آپ تک پہنچاوں۔اس لیے میں حاضر ہوا ہوں ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بہت جلد بھر پور پیکیج کے ساتھ اپر چترال کا تفصیلی دورہ کرینگے۔وزیر اعلیٰ کا پیغام ہے کہ اپر چترال دورہ کرتے وقت جیبیں بھر کےلائینگے اور اپر چترال کو خصوصی ترقیاتی پیکج دینگے اس لیے اپ کو مایوس ہونے کی قطعا”ضرورت نہیں اور انشاء الله بہت جلد وزیر اعلیٰ اپر چترال دورے پر ائینگے ۔

کمشنر ملاکنڈنے حل طلب تمام مسائل اپنے ساتھ نوٹ کرتے ہوئے ان پر جلد پیش رفت کرنےکی یقین دہانی کی ڈپٹی کمشنر سمیت لائن ڈیپارٹمنٹ کے جملہ سربراہاں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو سہولت پہنچانے کے خاطر ہر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

Advertisement
Back to top button