اپر چترالخبریںسماجی

برو غل (اینچیپون) یارخون کے متاثرین میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے راشن تقسیم۔

بروغل (اینچیپون) یارخون کے 22 گھرانے تودے گرنے سے پل ٹوٹنے کے سبب متاثر ہوچکے تھے۔

مذکورہ پل ٹوٹنے کے متعلق سوشل میڈیا کے زریعے معلومات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عرفان الدین کی خصوصی ہدایات پر فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے آج فیض آباد یارخون کا دورہ کیا۔اور متاثرین میں راشن تقسیم کیں۔
اور انہیں یہ یقین بھی دلایا کہ ان کے متاثرہ پل کو جلد از جلد مرمت کرکے بحال کیا جائے گا۔

متاثرین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا انکے علاقے کا دورہ کرنے، متاثرہ پل کی مرمت کی یقین دہانی اور راشن کی تقسیمِ پر ان کا شکریہ ادا کیا.

Advertisement
Back to top button