اپر چترالچترالیوں کی کامیابیشوبزکاروباری دنیا

بروغل کی سیاحتی ترقی میں نمایاں اضافہ، جدید ترین سہولیات سے آراستہ چکار چاٹیبوئے گیسٹ ہاؤس کا بروغل میں افتتاح ہوگیا۔

 

بروغل (نمائندہ چمرکھن ) بروغل میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈوکیٹ محمد اسحاق نے وادی بروغل میں جدید سہولیات سے آراستہ گیسٹ ہاؤس تعمیر کیا ہے جس کا افتتاح عالمی سطح پر فلم انڈسٹری کی معروف شخصیت شرمین عبید چنائے نے گزشتہ روز افتتاحی فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر سیاحت کی دنیا میں جانا پہچانا نام شہزادہ سراج الملک اور ایڈووکیٹ محمد اسحاق بھی موجود تھے۔

افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور وادی بروغل کا اس خوبصورتی میں نمایاں کردار ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وادی بروغل میں سیاحت کے فروغ کےلئے بھرپور کردار ادا کریں۔

یہاں کی سیاحتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحوں کی سہولت کےلئے رسائی کو یہاں تک آسان بنائے تاکہ مقامی و غیر ملکی سیاح یہاں کی خوبصورتی دیکھنے کےلئے آسانی سے یہاں تک پہنچ سکیں۔

اس موقع پر شہزادہ سراج الملک نے کہا کہ بروغل جیسے دور افتادہ علاقے میں جدید سہولیات سے آراستہ گیسٹ ہاؤس کی تعمیر یقیناً کوئی آسان کام نہیں۔

ایڈووکیٹ محمد اسحاق خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ انہوں نے سیاحت کے فروغ میں کردار ادا کرتے ہوئے یہاں ایک شاندار گیسٹ ہاؤس تعمیر کیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button