اپر چترالسماجیسیاست

آل گوارنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنیس اپر چترال کا بونی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

بونی (ذاکر زخمی ) آج (اگیگا) اپر چترال اور آل کلرکس ایسوسیش پاکستان اپر چترال بونی میں مہنگائی اور ملازمیں کو درپیش دوسرے مسائل کے خلاف احتجاجی مارچ کی۔

احتجاجی مارچ کی قیادت (گیگا) اپر چترال کے صدراحمد علی اور کلرکس ایسوسیش کے صدر شہاب الدین کررہے تھے۔احتجاجی مارچ چوک بونی پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیارکی۔ جس میں مختلف محکمےکے ملازمین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاتے ہوئے شریک تھے۔احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صدر (اگیگا) احمد علی اور شہاب الدین صدر کلرک ایسوسیش نے کہا کہ موجودہ مہنگائی ملازمین کےلیے ناقابل برداشت ہوچکی ہے اور ائیے روز کی مہنگائی سے تنگ ملازمین آج احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ اس کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی الاونس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اور اسلام اباد میں ملازمین سے کیے وعدہ پر فی الفور عمل درآمد ہو۔ بصورت دیگر تمام ملازمین سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔

مطالبات میں تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے،ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے علاوه دیگر مطالبات شامل تھے۔

Advertisement
Back to top button