اپر چترالخبریںمستوج

ڈی سی اپر چترال منظور احمد نے مستوج خاص میں ریسکیو 1122 کے افس کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔ تحریک حقوق تحصیل مستوج کا دیرینہ مطالبہ پورا ۔

مستوج (معراج حسین ) اپر چترال کے تحصیل مستوج خاص میں ریسکیو 1122 کے افس کا افتتاح کردیا گیا ۔ڈی سی اپر چترال منظور احمد نے ریسکیو 1122 کے افس کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ہر وقت عوام کی مسائل کے حل کےلیے تیار ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ان کے نبیادی حقوق بااسانی میسر ہو ۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ مستوج محمد علی ،ایس ایچ او مستوج ،ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اپر چترال امجد خان،علاقہ عمائدین , تحریک حقوق تحصیل مستوج کے وفد , لیویز فورس اور ریسکیو 1122 کے عملے نے شرکت کی۔

تحریک حقوق تحصیل مستوج کے وفد نے ڈی سی اپر چترال ،اے اے سی مستوج اور ریسکیو عملے کو خوش امدید کہا اور تحصیل مستوج کے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے پر ڈی سی اپر چترال منظور احمد ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد علی اور متعلقہ اداروں کے شکریہ ادا کیا ۔تحریک حقوق تحصیل مستوج نے سابق ڈی سی محمد علی کے کوشوں کو بھی سراہا ۔

واضح رہے تحریک حقوق تحصیل مستوج نے ریسکیو 1122 کے مستوج میں قیام کےلیے آواز اٹھایا تھا اور گزشتہ کئی مہینوں سے اس کے اوپر کام کررہیے تھے ۔بالاخر ان کی محنت رنگ لے ائی ۔ یقینا تحریک حقوق تحصیل مستوج کے ممبران شاباش کے مستحق ہیں

Advertisement
Back to top button