اپر چترالتعلیم

پاکستان کے دوسرے حصوں کی طرح کشمیروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اپر چترال میں یوم سیاہ کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ۔

پاکستان کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی کشمیر بلیک ڈے کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے ہوکر بونی چوک پہنچ کر احتیتام پذیر ہوا ۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، محکمہ ایجوکیشن کے افیسران، گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل، اساتذہ و طلباء، تجار برادری اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔

بونی چوک میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مودی سرکار کے نہتے کشمیریوں کے ساتھ جبرو بربریت اور ظلم و ستم کو بھرپور انداز میں مزمت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپنے خطاب میں مودی سرکار کے اقدام کو غیرائینی قرار دیا اور کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے خطاب میں کشمیر کے اپنے مسلمان بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کے لئے ہر فورم میں آواز اٹھانے پر زور دیا۔انہون نے ہندوستان کے اچھے ہتھکندوں کو ذلت امیز قرار دیا۔

تقریب سے دوسرے معززین نے بھی خطاب کئے اور مودی سرکار کے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ظلم و ستم کو ناقابل برداشت قرار دیے۔ آخر میں مودی سرکار مردہ باداور ہندوستان مردہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ تقریب اپنے احتیتام کو پہنچا۔

Advertisement
Back to top button