اپر چترالپولوخبریں

جشن کوشٹ پولو فیسٹیول کوشٹ پولو ٹیم کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر، شائقین پولو کی بھر پور شرکت۔

 کوشٹ  (نمائندہ چمرکھن؛ افگن رضا) ہندوکش ایریا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ہارسو) کے زیر اہتمام کوشٹ پولو گراؤنڈ موڑکھو میں آٹھ روزہ جشن کوشٹ پولو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔جس میں چترال بھر سے پولو کی چھبیس ٹیمیں شریک ہوئی۔

اٹھ دن تک جاری رہنے کے بعد آج اختتامی روز پولو کا فائنل میچ کوشٹ پولو ٹیم اور ہیڈکوارٹر بونی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوشٹ کی ٹیم نے ہیڈکوارٹر بونی کو دو کے مقابلے میں چھ گولز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لیا۔ فائنل کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز رضا خان کے نام رہا جبکہ بہترین گھوڑے کا انعام تیمور کے گھوڑے کو ملا۔

اختتامی تقریب اور میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی تھے ان کے علاوہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اپر چترال بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

مہمان خصوصی و دیگر مہمانان کا گراؤنڈ میں آمد پر چیئرمین ہارسو مستنصر الدین، منیجر ذاکر اللہ ، سابق  ممبر ڈسٹرکٹ کونسل غلام مصطفیٰ ایڈوکیٹ ،سابق ممبر تحصیل کونسل انعام اللہ ، پرنسپل (ر) امان اللہ اور جنگ عظیم لال ، یعقوب لال بورڈ آف ڈائریکٹرز کے عہدیداران و ممبران نے استقبال کیا۔

اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد پرنسپل (ر) امان اللہ نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے مختصراً ہارسو کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ہارسو کو شاندار پولو فیسٹیول کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ آرگنائزیشن کی دیگر مثبت سرگرمیوں پر تعریف کیں اور مذید اس طرح کے صحتمندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر معززین نے فیسٹیول میں شریک کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ آرگنائزر کمیٹی کی جانب سے پرنسپل (ر) امان اللہ کی اختتامی کلمات کے ساتھ اس خوبصورت تقریب اور فیسٹیول کا اختتام ہوگیا۔

Advertisement
Back to top button