لوئیر چترالنیا اضافہ

دھوکہ دہی، فراڈ- لوور چترال پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا

 

چترال لوور کی پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے سادہ لوح خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے کے الزام  میں ایک خاتون کو جن کا تعلق تورکھو سے بتایا جاتا ہے، گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون چترال شہر کے اڑیان گاؤں میں رہائش پذیر تھیں اور سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین سے پیسے بٹورتی تھیں۔  عوامی شکایت پر چترال لوور پولیس  ٓنے نوسرباز خاتون کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 170 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔ بعد میں مقامی عدالت نے خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ،متعدد بار فراڈ کے ذریعے سادہ  لوح عوام کو لوٹنے کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ کچھ سال پہلے بزناس ڈاٹ کام کے نام سے ایک کمپنی نے چترال میں اپنا افس کھول کر لاکھوں کا فراڈ کرکے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔لیکن اس بار کامیاب کاروائی پر عوامی حلقوں نے پولیس کی پھرتی اور بروقت کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 

 

 

 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button